حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں پیش آئے دل دہلا دینے والے ایک واقعے میں ایک پالتو کتے نے سوئیگی ڈلیوری بوائے پر حملہ کر دیا جو کھانے کی ڈلیوری کرنے پہنچا تھا۔ کتے سے بچنے کے لیے نوجوان نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔ اس دوران وہ عمارت کی پہلی منزل نیچے سے گر گیا جس کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
-
Telangana | A Swiggy delivery boy,Rizwan died at a hospital in Banjara Hills PS limits.He was attacked by a pet dog while he went for delivery&fell down the first floor of the building while trying to escape. Banjara Hills Police registered a case against Shobana, the dog's owner
— ANI (@ANI) January 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Telangana | A Swiggy delivery boy,Rizwan died at a hospital in Banjara Hills PS limits.He was attacked by a pet dog while he went for delivery&fell down the first floor of the building while trying to escape. Banjara Hills Police registered a case against Shobana, the dog's owner
— ANI (@ANI) January 16, 2023Telangana | A Swiggy delivery boy,Rizwan died at a hospital in Banjara Hills PS limits.He was attacked by a pet dog while he went for delivery&fell down the first floor of the building while trying to escape. Banjara Hills Police registered a case against Shobana, the dog's owner
— ANI (@ANI) January 16, 2023
مزید پڑھیں:
People Raped A Cow نشے کی حالت میں گائے کی عصمت دری، گائے کی موت
Telangana Road Accident تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی دوپہر دو بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب سوئگی ڈیلیوری بوائے 23 سالہ محمد رضوان آرڈر لے کر بنجارہ ہلز میں روڈ نمبر 6 پر واقع لمبنی راک کیسل اپارٹمنٹ پہنچا۔ کھانا پہنچانے کے لیے جب وہ عمارت کی پہلی منزل پر پہنچا تو اس نے گاہک کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس دوران جیسے ہی گاہک نے گیٹ کھولا تو اس کے جرمن شیفرڈ کتے نے ڈیلیوری بوائے رضوان پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد ڈیلیوری بوائے ادھر ادھر بھاگنے لگا۔اس دوران ڈیلیوری بوائے بھاگتے ہوئے اپارٹمنٹ کی پہلی منزل سے نیچے گر گیا۔ وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اس دوران جیسے ہی فلیٹ کے مالک نے ڈیلیوری بوائے کو گرتے دیکھا تو وہ موقع پر پہنچیں اور ایمبولینس بلاکر اسے اسپتال لے گئیں۔