ETV Bharat / state

حیدرآباد: تین نابالغ لڑکیوں کا مبینہ اغوا - تین نابالغ لڑکیوں کا مبینہ اغوا

شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں تین نابالغ بہنوں کانامعلوم افراد نے مبینہ طورپر اغوا کرلیا ہے۔ان لڑکیوں کی عمر17،14 اور 16سال ہے۔ان کے ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا کہ کالونی میں رہنے والا ایک شخص ان کا اغوا کرسکتا ہے۔

حیدرآباد: تین نابالغ لڑکیوں کا مبینہ اغوا

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 2:22 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں تین نابالغ بہنوں کانامعلوم افراد نے مبینہ طورپر اغوا کرلیا۔

یہ تینوں لڑکیاں ونستھلی پورم کے پرگتی نگر میں رہتی تھیں جو اپنی سہیلی کے مکان جانے کے لئے کہہ کر گھر سے روانہ ہوئی تھیں تاہم شام تک بھی گھر واپس نہیں ہوئیں۔ان کے گھر واپس نہ ہونے پر ان کے پریشان ارکان خاندان نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔

پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی جس کے لئے پولیس نے ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی۔ان لڑکیوں کی عمر17،14 اور 16سال ہے۔ان کے ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا کہ کالونی میں رہنے والا ایک شخص ان کا اغوا کرسکتا ہے۔پولیس اس علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس تعلق سے تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.