ملک بھر میں کوویڈ کے معاملات میں بتدریج کمی اور ریاستوں کی جانب سے لاک ڈاون کے قواعد میں نرمی کے بعد حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ (آرجی آئی اے) نے اس وبا کے خلاف لڑائی کی تیاری کی ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ اورآسان سفر کے تجربہ سے ہمکنار کروایا جاسکے۔
بدھ کو اس سلسلہ میں جاری کردہ بیان میں آرجی آئی اے نے کہا کہ کووڈ کے پروٹوکول جیسے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں فضائی سفر کو آسان بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرپورٹ بھر میں بیداری کی علامات لگائی گئی ہیں۔ ساتھ ہی احتیاط اور سینی ٹائزیشن کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی جارہی ہے تاکہ ہر کسی کو کووڈ کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔
کاؤنٹرس پر راست رابطہ اور ہجوم سے بچنے کے لئے مسافرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سامان کی گھر پر ہی جانچ کرلیں یا پھر سیلف چیک سہولت سے استفادہ کریں۔
آرٹی پی سی آر کی رپورٹ کو بین الاقوامی سفر کے لئے لازمی بنایاگیا ہے۔حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے کوویڈ کے معائنوں کے لئے سرکردہ لیبس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
مسافروں امیگریشن کی سطح پر یا پھر انٹرنیشنل ڈپارچر ٹرمنلس پر معائنہ کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ای میل یا پھر واٹس اپ کے ذریعہ ان کو رپورٹ بھیجی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
گریٹرحیدرآباد میں ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے: مئیر جی ایچ ایم سی
حیدرآباد: قطر میں پھنسی بیٹی کو وطن واپس لانے، ماں کی وزیر خارجہ سے اپیل
رپورٹ کی ہارڈ کاپی بھی دستیاب کروائی جائے گی۔جی ایم آر کے ترجمان نے کہا کہ حکومت ہند کے لازمی کووڈ کے پروٹوکول کے مطابق حیدر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کر رہا ہے۔
-یواین آئی