ETV Bharat / state

حیدرآباد ایئرپورٹ کو پلاسٹک کے استعمال سے پاک قرار دیا گیا - حیدرآباد ایرپورٹ

سال 2022 تک پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے مرکزی حکومت کی مہم کے تحت جی ایم آر کی زیرقیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے خود کو یکم مارچ 2020 سے پلاسٹک کے استعمال سے پاک قرار دیا ہے۔

Hyderabad Airport eliminates single-use plastics
حیدرآباد ایرپورٹ کو پلاسٹک کے استعمال سے پاک قرار دیا گیا
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:17 PM IST

ایرپورٹ پر پلاسٹک کے استعمال کو قطعی طورپر برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اس میں ایرپورٹ کے تمام سروس پروائیڈرس اور تجارت کے لیے ایرپورٹ کا کچھ حصہ کا استعمال کرنے والے بھی شامل ہیں۔ جی ایچ آئی اے نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔

ایرپورٹ، گزشتہ چند برسوں سے ری سائیکل کے قابل نہ ہونے والے پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور یہ کام حتمی مرحلہ میں ہے۔ پلاسٹک کے استعمال کے خاتمہ کی مہم کا آغاز گزشتہ ماہ کیاگیا تھا جس میں ایرپورٹ کے شراکت دار جیسے غذائی اشیا سپلائی کرنے والے آوٹ لیٹس مکمل طور پر دیرپا ماحول دوست پلاسٹک کے متبادل کارن اسٹرانچ پلیٹس، لکڑی کے چمچے استعمال کرنے لگے جبکہ ریٹیلرس بائیو ڈی گریڈایبل ڈبوں کا استعمال کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں حیدرآباد ایرپورٹ نے ماحول دوست جوٹ کے بیگس کی اشیا کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ حوصلہ افزائی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری مہم اور جی ایم آر ورالکشمی فاونڈیشن کی مساعی پر کی گئی ہے۔ جی ایچ آئی اے ایل کے سی ای او مسٹر ایس جی کے کشور نے کہا کہ سال 2022تک ملک سے پلاسٹک کے استعمال کے مکمل خاتمہ کے وزیراعظم مودی کے ویثرن کے تحت جی ایچ آئی اے ایل نے حیدرآباد ایرپورٹ کو پلاسٹک کے استعمال سے پاک ایرپورٹ قرار دیاہے اور ساتھ ہی اس کی متبادل ماحول دوست اشیا کے استعمال کو فروغ دیاجارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.