ETV Bharat / state

حیدرآباد:5 ماہ سے ہلچل مچانے والے تیندوے کو بالاخر پکڑ لیا گیا

شہر حیدرآباد میں گذشتہ5ماہ سے ہلچل مچانے والے اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے والے تیندوے کو کل شب کامیابی کے ساتھ پکڑلیا گیا۔

حیدرآباد:5ماہ سے ہلچل مچانے والے تیندوے کو بالاخر پکڑ لیا گیا

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 3:20 PM IST

راجندر نگرپولیس کی مدد سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس جنگلی جانور کو پکڑنے کی کامیاب کارروائی کی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے رکھے گئے ایک پنجرہ میں یہ تیندوا پھنس گیا جس نے گذشتہ روز دو گائے کے بچھڑوں کو ہلاک کیا تھا۔

یہ تیندوا واٹر لینڈ مینجمنٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(والمتری)کے قریب آیا جہاں وہ ایک ماہ قبل نظر آیا تھا۔ہفتہ کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی ٹیم نے والمتری اور اس کے اطراف کے علاقوں کے قریب پنجرے رکھے تھے۔

اس میں سے ایک پنجرہ میں وہ پھنس گیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کو نہرو زوالوجیکل پارک منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردیں جہاں اس کو جنگل میں چھوڑنے کا فیصلہ لئے جانے سے پہلے چند دن رکھاجائے گا۔

یہ تیندوا سب سے پہلے جاریہ سال 14مئی کو راجندرنگر میں نظرآیا تھا جس کے بعد سے اس علاقہ کے عوام میں بے چینی اورسنسنی دیکھی جارہی تھی۔

اس کے بعد سے ہی وہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے آنکھ مچھولی کا کھیل کھیلتا رہا،وہ کبھی راجندرنگر گرے ہاونڈس ٹریننگ سنٹر، معین آباد تو کبھی اطراف کے علاقوں میں نظرآتارہا۔

گذشتہ 5ماہ کے دوران یہ تیندوا کئی مرتبہ اطراف کے علاقوں میں دیکھا گیا تاہم بالاخر عہدیداروں کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوئیں اور اس جنگلی جانور کو پکڑ لیاگیا۔

اس کی فوٹیج کئی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.