ETV Bharat / state

تلنگانہ: حضورآباد اسمبلی ضمنی انتخاب دسہرہ کے بعد کروائے جائیں گے - Huzurabad bypoll to be held only after Dasara

الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی حلقہ اور آندھیرا پردیش کے بدویل کے ضمنی انتخاب کو بھی دسہرہ کے بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Huzurabad bypoll to be held only after Dasara, says Election Commission
حضورآباد اسمبلی: ضمنی انتخاب دسہرہ کے بعد کروائے جائیں گے
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:30 PM IST

الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ تلنگانہ کے حضور آباد اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب دسہرہ کے بعد کروایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تہواروں کے سیزن کے بعد ہی اس حلقہ کا ضمنی انتخاب کروانے کی تلنگانہ حکومت نے کمیشن سے خواہش کی ہے جس کے بعد اکتوبر یا پھر نومبر میں اس حلقہ کا ضمنی انتخاب کروایا جائے گا۔

مذکورہ اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے، کیونکہ اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات کے بعد تلنگانہ کابینہ سے برطرف کیے جانے کے بعد ای راجندر نے اس حلقہ سے اپنا استعفی پیش کردیا تھا۔ انہوں نے ساتھ ہی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا تھا اور بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ کمیشن نے اے پی کے بدویل کے ضمنی انتخاب کو بھی دسہرہ کے بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.