ETV Bharat / state

Basti Dawakhana in Hyderabad وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بستی دواخانوں کا افتتاح کیا - محمود علی نے بستی دواخانوں کا افتتاح کیا

تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کہ جب تک عوام صحت مند نہیں رہیں گے تب تک کسی بھی ریاست یا ملک میں خوش حالی نہیں آئے گی۔ محمد محمود علی نے گولکنڈہ اور نامپلی حلقہ اسمبلی میں بستی دواخانوں کا افتتاح کیا۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بستی دواخانوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : May 22, 2023, 4:58 PM IST

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بستی دواخانوں کا افتتاح کیا

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ، محکمۂ صحت اور طب کو کافی اہمیت دے رہی ہے، کیونکہ وزیر اعلٰی کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کا یہ ماننا ہے کہ جب تک عوام صحت مند نہیں رہیں گے اس وقت تک کسی بھی ریاست یا ملک میں خوش حالی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے نامپلی اور گولکنڈہ حلقہ اسمبلی علاقوں میں بستی دواخانوں کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔ حلقہ اسمبلی نامپلی کے مہدی پٹنم اور کاروان حلقہ اسمبلی کے گولکنڈہ علاقوں میں بستی دواخانوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام تلنگانہ کے بعد سے عوام کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لیے بستیوں میں جدید آلات سے لیس دوا خانے کھولے جا رہے ہیں، جس سے اس بستی میں رہنے والی عوام کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اسی لیے تلنگانہ میں بے شمار بستی دواخانہ کھولے جا رہے ہیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہر بستی دوا خانے میں مفت دوائیاں اور ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی بستیوں میں موجود بستی دواخانوں سے پورا پورا استفادہ حاصل کریں کیونکہ ہر بستی دوا خانے میں ماہر ڈاکٹر کے علاوہ اسٹاف نرس فارماسسٹ اور لیب ٹیکنیشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کسی بھی پرائیویٹ یا کارپوریٹ دواخانوں میں علاج کروانا کافی مہنگا اور مشکل ہو گیا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلٰی کے سی آر نے عوام کی سہولیات اور استفادے کے لیے بستی دواخانوں کے قیام کا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے نہ صرف فکرمند ہے بلکہ مسلسل کوشاں بھی ہے، جس کے لیے وزیر اعلٰی نے کئی اسکیمات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں عملی جامہ بھی پہنایا ہے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی معراج حسین جعفر، کوثر محی الدین، سابق میئر ماجد حسین، کارپوریٹرس اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.