ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مکرم پورہ میں آج محکمہ صحت کے افراد نے گھر گھر جا کر لوگوں کی طبی جانچ کی۔
انڈونیشیا کے شہریوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے واقعہ کے بعد مکرم پورہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور یہاں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اشیاے ضروریہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس علاقہ کی عوام کو اپنے مکانات سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور دوسرے علاقوں کے عوام یہاں داخل نہیں ہوسکتے۔
آج 3 ہزار سے زائد گھروں میں ہیلتھ سپر وایزر رمنا ریڈی اور حلیمہ کی نگرانی میں پیرامیڈکل اسٹاف نے گھر گھر پہنچ کر بخار اور سردی کھانسی کی جانچ کی۔