ETV Bharat / state

معظم جاہی کلاک ٹاور میں نصب ہوں گی جی پی ایس گھڑیاں - undefined

معظم جاہی مارکٹ کلاک ٹاور میں نصب آ صف جاہی دور کی گھڑیوں کو تبدیل کرتے ہوئے بہت جلد سیٹلائٹ ٹکنالوجی سے لیس گھڑیاں لگائی جائیں گی۔

Historical clock towers of Hyderabad to tick again
معظم جاہی کلاک ٹاور میں نصب ہوں گی جی پی ایس گھڑیاں
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 8:26 AM IST

قلب شہر میں واقع اس عمارت میں تعمیر کردہ خاص مینار کلاک ٹاور کے لیے بنایا گیا تھا جس کے چاروں طرف لندن سے منگوائی گئی پانچ فٹ کی چار گھڑیاں نصب کی گئی تھیں جو دور سے بھی نظر آتی تھیں اور اس کے گھنٹے بجنے کی آواز بھی کافی دور تک سنائی دیتی تھی۔

معظم جاہی کلاک ٹاور میں نصب ہوں گی جی پی ایس گھڑیاں

وقت کے ساتھ یہ گھڑیاں بھی قدیم ہوگئیں اور ان کی مرمت کے لیے مشکلات در پیش ہونے لگیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اس عمارت کی تزئین کا بیڑہ اٹھایا ہے اور چار برس سے اس کے تزئین کام جاری ہیں۔ تزئین کے ساتھ جی ایچ ایم سی نے گھڑیوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

اب کلاک ٹاور کی پرانی گھڑیوں کو نئی ٹکنالوجی کی گھڑیاں میں تبدیل کردیا جائے گا۔ اس کی ذمہ داری شہر کے قدیم گھڑی ساز کمپنی رمیش واچ کو سونپی گئی، چھے مہینے قبل مذکورہ کمپنی کو تجربے کے طور پر ایک گھڑی نصب کرنے کو کہا گیا تھا تاہم بہترین کارکردگی کے پیش نظر مزید تین گھڑیاں نصب کرنے کا آرڈر دیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.