ETV Bharat / state

تاریخی موسی ندی گندے پانی کے نالے میں تبدیل، انتظامیہ بے خبر - dirty stream

حیدرآباد کے قلب میں واقع موسی ندی بظاہر شہر کے حسن کو دوبالا کرتی ہے، لیکن حقیقت میں اس کا پانی اس قدر آلودہ ہوگیا ہے کہ اب لوگ اسے گندے پانی کا نالہ قرار دیتے ہیں۔

MUSI RIVER
author img

By

Published : Mar 21, 2019, 9:47 AM IST

جیسے جیسے موسی ندی کے اطراف میں آبادی بڑھتی گئی، عمارتیں تعمیر اور صنعتیں قائم ہونے لگیں ویسے ویسے ندی کا رقبہ سکڑتا چلا گیا۔

متعلقہ ویڈیو۔

چنانچہ جہاں پہلے ندی کا پانی ٹھاٹھیں مارتا تھا آج وہاں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔ آج یہ ندی اپنی اصل ہئیت سے بہت چھوٹی اور خراب حالت میں ہے۔

سنہ 1927 میں حیدرآباد کو طغیانی سے محفوظ رکھنے اور صاف پانی کے ذخیرے کے لیے حیدرآباد کے آخری نظام میر عثمان علی خان نے موسی ندی میں توسیع کا حکم دیا تھا۔ لیکن صنعتوں کے قیام کی وجہ سے موسی ندی کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔

موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے لیے حکومت نے کئی طرح کے اقدامات کے اعلانات کیے ، لیکن ان اعلانات پر اب تک کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

تقریباً 70 سال تک لاکھوں لوگوں کو پانی فراہم کرنے والی موسی ندی ان دنوں حکام کی لاپرواہی کا شکار ہے۔ لوگوں کو زندگی فراہم کرنے والی ندی اب خود اپنے وجود کے لیے جوجھ رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.