ETV Bharat / state

'امریکہ نے گھناونا جرم کیا' - دوسری جنگ عظیم

'تمام امن پسند ممالک کے لیے کوئی اور ہیروشیما، کوئی اور ناگاساکی نہیں، نعرہ ہونا چاہئے۔'

امریکہ نے گھناونا جرم کیا: سی پی آئی
امریکہ نے گھناونا جرم کیا: سی پی آئی
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 4:18 PM IST

سی پی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن راجیہ سبھا جناب عزیز پاشاہ نے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 75سال پہلے امریکہ نے گھناونا جرم کرتے ہوئے جاپان کے شہر ناگاساکی پر دوسرا ایٹمی بم گرایا تھاجس میں 40ہزار سے زیادہ بے گناہ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ تین دن پہلے اس نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر پہلا بم ڈالا تھا جس میں 80ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انہوں نے انڈین سوسائٹی آف کلچرل کواپریشن اینڈ فرینڈشپ (آئی ایس سی یو ایف)کے اجلاس سے اس کے دفتر واقع حیات نگر حیدرآباد میں خطاب کیا۔ ۔اس اجلاس کی صدارت عثمان الہاجری سٹی صدر نے کی۔اپنا سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے عزیز پاشاہ نے کہاکہ ان بموں کے تابکاری اثرات کئی دہائیوں تک جاری رہے، جس سے کئی حاملہ خواتین کے لئے صحت کے مسائل پیداہوئے۔دنیا کے تمام امن پسندافراد نے اس کی مذمت کی اور نیوکلیر اسلحہ پر مکمل پابندی عائد کرنے کامطالبہ کیا۔اگرچہ کہ بھارت نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے تاہم اس نے مطالبہ کیا کہ مکمل طورپر تخفیف اسلحہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ تمام امن پسند ممالک کے لئے کوئی اور ہیروشیما، کوئی اور ناگاساکی نہیں نعرہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ بات چیت کے ذریعہ کسی بھی تنازعہ کا حل نکالا جانا چاہئے۔اس اجلاس سے عظمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔وی وجئے کمار جنرل سکریٹری سٹی آئی ایس سی یو ایف نے شکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کی تزئین کاری دو سال سے جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.