ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدراباد میں نماز جمعہ کے موقع پر این آر سی/سی اے اے کے خلاف متوقع احتجاج کے پیش نظر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے اطراف و اکناف احتیاطی طور پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
پولیس کے اعلی افسران حالات پر قابو پانے کیلئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکار کے ساتھ موجود تھے۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام معمول کے مطابق اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے اور کسی قسم کا مظاہرہ نہیں کیا گیا لیکن مسجد سے دور جاکر چند نوجوانوں نے سی اے اے اور این ار سی مخالف نعرے بازی کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس جلد ہی اس گروہ کو منتشر کرنے میں کامیاب رہی۔
حالات کے پیش نظر چار مینار کے اطراف و اکناف راپڈ ایکشن فورس و تلنگانہ اسپیشل پولیس کے علاوہ پانی کی توپیں تیار رکھی گئی تھیں لیکن ان کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئی۔