ETV Bharat / state

Heavy rain in Hyderabad حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، کئی علاقے زیر آب - حیدرآباد میں بارش سے کئی علاقے زیر آب

حیدرآباد شہر کے اپل، رامانتھا پور، بودوپل، پیرجادی گوڑا، گھٹکیسر اور پوچارم میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ گھٹکیسر-کیسرہ روٹ پر سڑکوں پر درخت کے گر جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، کئی علاقے زیر آب

author img

By

Published : May 10, 2023, 9:26 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر کے اپل، رامانتھا پور، بودوپل، پیرجادی گوڑا، گھٹکیسر اور پوچارم میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ گھٹکیسر-کیسرہ روٹ پر سڑکوں پر درخت کے گر جانے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر میں آج صبح سے دوپہر تک گرمی کی شدت رہی، جس کے بعد اچانک موسم بدل گیا اور تیز بارش ہوئی۔ شہر میں اپل، گھٹکیسر اور پوچارم کی سڑکیں تالاب جیسا منظر پیش کررہی تھیں۔ کئی کالونیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے کالونی کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

وہیں کچی آبادیوں میں گھٹنوں تک پانی جمع یوگیا۔ بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے کئی علاقوں میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اپل جنکشن سے ورنگل مین روڈ پر سیلابی پانی بہنے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے گھٹکیسر-کیسرہ سڑک پر درخت گر گئے۔ ریاست میں گزشتہ ہفتے سے مختلف موسمی حالات ہیں۔ صبح شدید گرمی اور گرم ہواؤں کے باعث لوگ صبح 10 بجے باہر قدم نہیں رکھ پا رہے ہیں۔

وہیں شام ہوتے ہی موسم میں اچانک تبدیلی آتی ہے اور بارش ہوتی ہے۔ بے وقت بارشوں سے کسان پہلے ہی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ گیلے اناج کو خشک کرنے کے لیے کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت نے کسانوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے، لیکن کسانوں کی شکایت ہے کہ میدانی سطح پر وعدوں پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain In Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کے بیشتر اضلاع میں بارش سے عام زندگی مفلوج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.