عادل آباد میں گرمی کا قہر - ریاست تلنگانہ
ماہ اپریل کی ابتدا سے ہی سے ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ صبح 10 بجے تا شام 5 بجے کے درمیان درجہ حرارت 42 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے ان اوقات میں سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔

عادل آباد میں گرمی کا قہر
گذشتہ اتوار کی طرح آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری پار کرگیا۔ لوگ دھوپ سے بچنے کےلیے چھاتے وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ سایہ دار درختوں کے نیچے آرام کرتے نظر آئے۔
دھوپ کی شدت کی وجہ سے لوگ ٹھنڈے پانی کے علاوہ مختلف قسم کے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کررہے ہیں۔
رواں ماہ کے اواخر تک اور مئی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Intro:Body:
Conclusion:
news
Conclusion: