ETV Bharat / state

امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ میں سماعت

ڈگری اور پی جی امتحانات کو منسوخ کرنے سے متعلق عرضی پر عدالت نے جمعرات کو سماعت کی۔

امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ میں سماعت
امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ میں سماعت
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:52 PM IST

تلنگانہ میں ڈگری،پی جی امتحانات منسوخ کرنے کے لئے داخل کردہ عرضی کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ میں کی گئی۔این ایس یو آئی کے ریاستی صدر وینکٹ نے ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی یہ عرضی داخل کی تھی۔اس عرضی کی آج سماعت ہوئی۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے دلائل پیش کئے۔انہوں نے کہاکہ یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہی حکومت امتحانات منعقد کرے گی۔انہوں نے واضح کیاکہ امتحانات منسوخ نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ اندرون دو تا تین ہفتے امتحانات کی تواریخ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔اس موقع پر عرضی گذار کے وکیل دامودر ریڈی نے کہا کہ انٹرنل مارکس کے ذریعہ گریڈنگ دی جائے۔یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط صرف تجویز ہیں۔انہوں نے عدالت کو توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ7 تا8ریاستوں نے پہلے ہی ڈگری کے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔عدالت نے دو فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد حکومت کو ہدایت دی کہ اندرون تین ہفتے تفصیلی جواب عدالت میں داخل کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: لاپرواہی پر تین اساتذہ معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.