حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ہریانہ کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ شہر کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) میں ایک طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی کی شناخت 22 سالہ انجلی کے طور پر کی گئی ہے جو ایم بی سی ہاسٹل سیتاپھل منڈی میں مقیم تھی۔ وہ ایم اے انگریزی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ گھریلو مسائل کی وجہ سے انجلی تناؤ کی شکار ہوگئی جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ اطلاع ملتے ہی عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری 2023 کو اترپردیش کے ضلع جالون کے کوٹرا علاقے میں چھیڑ خانی سے تنگ ایک اسکولی طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے گاؤں کے دو افراد پر چھیڑ خانی اور خودکشی کے لیے اکسانے کی دفعات میں کیس درج کیا ہے۔ ملزمین فرار بتائے گئے ہیں۔ متاثرہ کے والد نے پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا کہ اسکول جاتے وقت گاؤں کے پشپیندر اور دیاشنکر ان کی بیٹی دکشا (16) کو پریشان کرتے تھے۔ اس کی شکایت کئی بار دونوں لڑکوں کے اہل خانہ سے کی تھی لیکن نوجوان کے اہل خانہ نے الٹا انہیں دھمکی دی تھی۔ جب دوبارہ دونوں نوجوانوں نے چھیڑ خانی کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر بیٹی نے دیر رات گھر پر دوپٹے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: Girl Committed Suicide in Jalaun جالون میں چھیڑ خانی سے دلبرداشتہ طالبہ نے کی خودکشی
یو این آئی