تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کی جانب سے ریاست کے رائس ملرس پر کئے جانے والے چھاپوں کی شدید مذمت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے دھان کی خریدی سے انکار کرنے والی بی جے پی حکومت،ریاستی حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی دھان میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ Raids on Telangana Rice Mills
یہ بھی پڑھیں: Jailed Journalist Fahad Shah: محروس صحافی فہد شاہ کے گھر اور دفتر پر چھاپے
اسی کے ایک حصے کے طور پر ایف سی آئی کے ذریعہ ریاست کے 2900 رائس ملس پر بیک وقت میں چھاپے کروارہی ہے جس سے ریاست میں دھان کی خریدی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں اور کئی مقامات پر دھان کی خریدی بند کردینی پڑی کیونکہ ایف سی آئی کے عہدیدار رائس ملز پر دھاوے کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران ایف سی آئی کے عہدیدار تین چار دنوں تک رائس ملز کو مہر بند کررہے ہیں۔ہریش راؤ نے کہا کہ رائس ملز پر چھاپے کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ایسے وقت یہ چھاپے مارے جارہے ہیں جس سے دھان کی خریدی بند ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، ٹی آر ایس کو کسانوں میں بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
یواین آئی