ETV Bharat / state

رواں برس حج 2020 ہونے کا امکان - rumours on hajj 2020

تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین محمد مسیح اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تا حال حج 2020 کی منسوخی کا نہ ہی سعودی حکام نے اور نہ ہی حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے۔

حج 2020 کی منسوخی کا نہ ہی سعودی حکام نے اور نہ ہی حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 7:33 PM IST

محمد مسیح اللہ خان نے حج کی منسوخی کے تعلق سے افواہیں پھیلانے والوں کو سخت انتباہ دیا کہ وہ گمراہ کن خبریں پھیلاتے ہوئے منتظر عازمین حج میں الجھن پیدا نہ کریں بصورت دیگر حج کمیٹی سخت قانونی کارروائی کرے گی کیونکہ سعودی حکومت کی جانب سے ہنوز ایسی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے کہ حج 2020 منسوخ کیا جانے والا ہے۔

حج 2020 کی منسوخی کا نہ ہی سعودی حکام نے اور نہ ہی حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے

انہوں نے کہا کہ بالفرض کورونا وائرس کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے سعودی حکام حج 2020 منسوخ بھی کرتے ہیں تو اس کی اطلاع متعلقہ عازمین کو دے دی جائے گی اور جن عازمین نے جو رقم ادا کی ہے وہ انہیں لوٹادی جائے گی، عازمین حج کو اس سلسلے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

محمد مسیح اللہ خان نے یہ بھی کہا کہ سینٹرل حج کمیٹی نے 21 دن کے لاک آوٹ کے پیش نظر دوسری اور تیسری قسط ایک ساتھ ادا کرنے کی سہولت بھی دی ہے۔

مسیح اللہ خان نے ضلعی حج کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ اعلان تک حج سے متعلق سے تربیتی کیمپ منعقد نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.