ETV Bharat / state

Guldasta e Quran گلدستۂ قرآن آسان زبان میں قرآن مجید کی تفسیر

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 1:21 PM IST

دنیا بھر میں قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں بے شمار تراجم اور تفاسیر لکھی گئی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ شہر حیدرآباد میں بھی سید شاہ سراج الدین حسینی نے گلدستۂ قرآن کے ٹائٹل سے آسان زبان میں قرآن مجید کی تفسیر تحریر کی ہے۔ Guldasta e Quran in Hyderabad

Guldaste e Quran
Guldaste e Quran

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گلدستۂ قرآن کے نام سے سید شاہ سراج الدین حسینی مؤظف ایسوسی ایٹ پروفیسر نے قرآن مجید کی تفسیر تصنیف کی ہے۔ اس تالیف میں مختلف تفاسیر کا انتہائی آسان زبان اور سہل انداز میں تحریر کرکے تفسیر کو بیان کیا گیا۔ موصوف نے اس تالیف میں انتہائی مختصر انداز مختلف تفاسیر کا نچوڑ پیش کیا ہے۔ ہر آیت کی تفسیر میں عام لوگوں کے فہم کو مد نظر رکھتے ہوئے آسان زبان کا استعمال کیا گیا تاکہ ایک عام شخص بھی قرآن مجید کے مفہوم کو آسانی سے سمجھ جاسکے۔ Guldasta e Quran is an interpretation of the Holy Quran in Simple Language

گلدستۂ قرآن آسان زبان میں قرآن مجید کی تفسیر

یہ بھی پڑھیں:

سراج الدین حسینی صاحب نے لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اس تالیف کو انجام دیا۔ اس تصنیف کو مکمل کرنے کے لیے کئی مفتیان کرام اور علماء کرام سے مدد لی گئی اور انہیں کے ذریعہ اس کی تصحیح کا بھی انجام دیا گیا ہے۔ اور انتہائی باریک بینی سے اس تالیف کے کام کو مکمل کیا گیا تاکہ اس میں کسی قسم کی کوئی غلطی نہ رہ جائے۔ سید سراج الدین حسینی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تصنیف کے کام میں مختلف تفاسیر سے مدد لی گئی اور اس کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تصحیح مفتیان کرام نے کی ہے تاہم اس میں اگر کوئی غلطی یا خامی رہ جائے تو ہمیں ضرور مطلع فرمائیں۔ سراج الدین حسینی کی تالیف کردہ تصنیف ”گلدستۂ قرآن“ کا رسم اجراء شہر کے مشہور و معروف عالم دین مولانا مفتی سید شاہ صادق محی الدین فہیم ناظم دارالقضاء والافتاء کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.