ETV Bharat / state

گرین انڈیا چیلینج، تلگواداکاروں نے پودے لگائے

تلگو فلم کے اداکاروں رکل پریت سنگھ اور نبھانتیش نے گرین انڈیا چیلینج کے تحت پودے لگائے۔ انہوں نے لگائے گئے پودے کے ساتھ اپنی تصویر لیتے ہوئے اسے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

گرین انڈیا چیلنج، تلگواداکاروں نے پودے لگائے

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 1:52 PM IST

رکل پریت سنگھ نے تمام سے خواہش کی کہ وہ گرین انڈیا چیلینج میں حصہ لیں۔ ان کو تلگو فلموں کے اداکار ناگاچیتنہ نے یہ چیلینج دیا تھا جس پر رکل پریت سنگھ نے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع ایم ایل اے ۔ ایم پی کالونی میں واقع اپنے مکان میں پودا لگایا اور اس چیلینج کو آگے بڑھانے پر ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار سے اظہارتشکر کیا۔

انہوں نے تمام سے خواہش کی کہ وہ اپنے گھروں میں پودے لگائیں۔ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کی جانب سے یہ چیلینج شروع کیا گیا ہے جس میں حصہ لیتے ہوئے اہم شخصات، سیاستدانوں اور فلم اداکاروں کی جانب سے پودے لگائے جاتے ہیں۔

بعد ازاں ان لگائے گئے پودوں کے ساتھ تصاویر کو لیتے ہوئے ان تصاویر کو ٹویٹر پر پوسٹ کیا جاتا ہے اور دیگر دو اہم شخصیات کو پودے لگانے کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔ جن شخصیات کو نامزد کیا جاتا ہے، وہ بھی پودے لگاتے ہوئے دوسروں کو نامزد کرتے ہیں۔

اس طرح یہ چیلینج بڑھتا جاتا ہے اور لوگ یہ چیلینج قبول کرتے ہوئے پودے لگاتے ہیں۔ اس انوکھے چیلینج کا مقصد ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ ہے۔ اب تک کئی افراد نے اس چیلینج کو قبول کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.