ETV Bharat / state

حیدرآباد: کورونا سے نمٹنے میں یونانی طرز علاج کارگر - Greek physician Dr. MA Waheed

یونانی طرز علاج کورونا متاثرین کے لئے مفید ثابت ہوا ہے جس کے ذریعے کورونا کے مثبت مریضوں کو محض چار تا پانچ روز میں راحت ملی ہے۔

کورونا سے نمٹنے میں یونانی طرز علاج کارگر

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 10:57 PM IST

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے ہر روز نئے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے، ریاست میں گاندھی ہسپتال واحد ہسپتال ہے جہاں کورونا وائرس کا علاج کیا جارہا ہے لیکن ہسپتال میں جگہ کی تنگی اور عملے کی قلت کے باعث عوام کو اسپتال میں علاج کے لئے داخلے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت نے نجی اسپتالوں میں کورونا کی جانچ و تشخیص کی اجازت دی ہے لیکن اس کے اخراجات عوام کی دسترس سے باہر ہیں ایسے میں یونانی طرز علاج کورونا متاثرین کے لئے مفید ثابت ہوا ہے جس کے ذریعے کورونا کے مثبت مریضوں کو محض چار تا پانچ روز میں راحت ملی ہے۔

کورونا سے نمٹنے میں یونانی طرز علاج کارگر۔ ویڈیو
یونانی طب کے ماہر پدم شری ڈاکٹر ایم اے وحید نے کورونا سے عوام کی بے بسی کے پیش نظر اپنے تجربات سے ایک نسخہ تیار کرکے متاثرین کو فراہم کیا ہے جس کے استعمال کے بعد متاثرین کو محض چار روز میں کورونا سے راحت ملی ہے _

ڈاکٹر ایم اے وحید نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک یونانی نسخہ ہے جو انہوں نے عوام کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے اپنے تجربے سے تیار کیا ہے اور عوام کو اس سے فائدہ ہوا ہے۔

کورونا سے متاثر افراد کے اہل خانہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان نسخوں کے استعمال سے ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں مہنگے اسپتال جانے کے بجائے گھر پر ہی ان نسخوں کو استعمال کرکے کورونا سے لڑ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.