ETV Bharat / state

Atmakur By-election Result: آتما کور ضمنی اسمبلی انتخاب میں وائی ایس آر کانگریس امیدوار کی شاندار فتح - آندھراپردیش کے آنجہانی وزیر ایم گوتم ریڈی کے بھائی ایم وکرم ریڈی

وائی ایس آر امیدوار ایم وکرم ریڈی نے اپنے مخالفین پر مکمل غلبہ برقرار رکھا۔ کُل 20 راؤنڈز کی گنتی جاری رہی ہر راؤنڈ میں وکرم ریڈی نے واضح برتری برقرار رکھی۔ Atmakur By-election Result

آتما کور ضمنی اسمبلی انتخاب میں وائی ایس آر کانگریس امیدوار کی شاندار فتح

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 1:30 PM IST

آندھراپردیش کے آنجہانی وزیر ایم گوتم ریڈی کے بھائی ایم وکرم ریڈی نے ضلع نیلور کے آتماکورو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ آج صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد سے وائی ایس آر امیدوار ایم وکرم ریڈی نے اپنے مخالفین پر مکمل غلبہ برقرار رکھا۔ کُل 20 راؤنڈز کی گنتی جاری رہی ہر راؤنڈ میں وکرم ریڈی نے واضح برتری برقرار رکھی۔ Atmakur By-election Result

پوسٹل بیلٹ سمیت ووٹوں کی گنتی کے 20 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد عہدیداروں نے وکرم ریڈی کو حریف بی جے پی امیدوار بھرت کمار یادو پر 82,888 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ فاتح قرار دیا۔ ضمنی انتخاب رواں ماہ کی 23 تاریخ کو ہوا تھا۔ تاہم، حلقے میں کل ووٹر 2,13,338 تھے اور صرف 1,37,081 (64 فیصد) نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.