ETV Bharat / state

ضعیف خواتین نے کورونا کو ہرایا - کریم نگر ضلع

ضعیف خواتین نے ڈاکٹرز کے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کورونا کو شکست دی۔

دادیوں نے کورونا کو ہرایا
دادیوں نے کورونا کو ہرایا
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:11 PM IST

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کی دو دادیاں، جنگام آگما اور گُرم لچما جن کی عمر بالترتیب 93 اور 94 برس ہے، کورونا سے صحتیاب ہوچکی ہیں۔

مذکورہ دو ضعیف خواتین کے بخار میں مبتلا ہونے کے بعد پچھلے ماہ کی 26 تاریخ کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سے مذکورہ ضعیف خواتین نے ڈاکٹرز کے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کورونا کو شکست دی ہے۔ یہ دونوں رشتے میں بہنیں ہیں۔

بتایا گیا کہ آگما کے بیٹے بہو اور پوتا بھی کورونا مثبت پائے گئے، ان تمام کو گھر پر ہی رکھ کر علاج کیا گیا اور وہ صحتیاب ہوگئے۔ مذکورہ ضعیف خاتون نے کہا کہ وقت پر دوا اور احتیاط برتنے اور صفائی کا خیال رکھنے سے وہ صحتیاب ہوئی ہیں۔

جبکہ لچما نے سرکاری ہسپتال میں علاج کروایا اور کچھ دن قرنطینہ مرکز میں رہیں، اور وہ بھی صحتیاب ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یوم اعضاء برائے عطیہ اور کورونا وائرس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.