ETV Bharat / state

'گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس اندراج کرائیں' - پارٹی کارکنان متحدہ طور پر کام کریں تاکہ پارٹی کو فائدہ ہو

ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس کا اندراج آج ہی سے شروع کریں اور آخری دن تک مسلسل کرتے رہیں تاکہ ایک بھی گریجویٹ چھوٹ نہ پائے۔

graduate voters register for graduate mlc says telangana minister of home mohd mahmood ali
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 8:48 PM IST

گریجویٹ ایم ایل سی کا انتخاب کافی اہم ہے۔ اس لیے ہر پارٹی کارکن کو زمینی سطح پر کام کرنا نہایت ضروری ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ گریجویٹ امیدواروں کو ووٹ کا اہل بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اعظم فنکشن ہال، اعظم پورہ میں منعقدہ ملک پیٹ اور یاقوت پورہ ڈیوزن کے پارٹی کارکنان اجلاس میں کیا۔

'گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس اندراج کرائیں'

انہوں نے کہا کہ اکثر گریجویٹ اس انتخاب کے لیے اپنا نام رجسٹر نہیں کراتے جس کی وجہ سے وہ ووٹ سے محروم ہوجاتے ہیں۔ مگر اس مرتبہ ٹی آر ایس پارٹی کے سبھی کارکنان ہر شہر ہر محلہ کے گھر گھر پہنچ کر گریجویٹ افراد کے نام فارم 18 کے ذریعہ داخل کروائیں۔ کوئی گریجویٹ اس مرتبہ چھوٹنے نہ پائے۔

وزیر داخلہ نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے حصول کے لیے کے سی آر نے 14 برس جدوجہد کیا۔ قیام تلنگانہ کے بعد سے ریاست ترقی کی طرف گامزن ہے۔ گذشتہ چھ برسوں میں تلنگانہ ریاست نے جو ترقی حاصل کی ہے ملک بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

graduate voters register for graduate mlc says telangana minister of home mohd mahmood ali
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی

ملک بھر میں تلنگانہ ریاست کا امن، چین، سکون اور فلاحی اسکیمات کو دیگر ریاستوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کئی ریاستوں نے ہماری شروع کردہ اسکیمات کو اپنی اپنی ریاستوں میں عمل میں لا رہی ہیں۔

حیدرآباد میں میٹرو ریل کا جال بچھایا گیا ہے۔ عنقریب پرانے شہر میں بھی میٹرو ریل کا کام شروع کیا جائے گا۔ ان تمام کا سہرہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی دور اندیشی سے ریاست کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء میں دنیا پریشانی میں مبتلا تھی مگر ہماری ریاست میں اس پر قابو پاتے ہوئے سڑکوں اور نالوں کے ادھورے کام کو پورا کیا گیا جس کے لیے وزیر برائے بلدی نظم ونسق کے ٹی آر قابل مبارکباد ہیں۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ جو بھی کارکن پارٹی کے لیے بہترین کام کریں گے ان کے نام کے ٹی آر کو روانہ کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں پارٹی کارکنان متحدہ طور پر کام کریں تاکہ پارٹی کو فائدہ ہو۔

محمد محمود علی نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس کا اندراج آج ہی سے شروع کریں اور آخری دن تک مسلسل کرتے رہیں تاکہ ایک بھی گریجویٹ چھوٹ نہ پائے۔

اس اجلاس میں ریاستی وزیر سرینیواس یادو، ایم ایل سی پربھاکر، سابق ایل ایل اے سدھیر ریڈی، حیدرآباد کنٹسٹڈ ایم پی سری کانت، سکندر آباد کنٹسٹڈ ایم پی سائی کمار، حیدرآباد پارلیمنٹ انچارج محمد جہانگیر، ملک پیٹ ٹی آر ایس انچارج اعظم علی، یاقوت پورہ انچارج ساما سندر ریڈی، ملک پیٹ مارکٹ یارڈ چیئرپرسن رادھا کارپوریٹرس اور قائدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ملک پیٹ اور یاقوت پورہ ڈیوزن کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.