ETV Bharat / state

Family Planning Operation Affected Women خاندانی منصوبہ بندی آپریشن کے بعد متاثرہ خواتین کی تلنگانہ گورنر نے عیادت کی - خاندانی منصوبہ بندی کا آپریشن

نمس میں 12خواتین زیرعلاج ہیں۔ ان تمام سے گورنر نے آج ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں ان سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈاکٹرس سے ان خواتین کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کا بہتر علاج کرنے کا مشورہ دیا۔ Family Planning Operation Affected Women

Etv Bhaخاندانی منصوبہ بندی آپریشن کے بعد متاثرخواتین کی گورنرتلنگانہ نے نمس میں عیادت کیrat
Etv Bharaخاندانی منصوبہ بندی آپریشن کے بعد متاثرخواتین کی گورنرتلنگانہ نے نمس میں عیادت کیt
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 3:07 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) میں زیر علاج خواتین کی عیادت کی جن کی صحت ابراہیم پٹنم میں خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے بعد بگڑگئی تھی۔ Ibrahimpatnam Family Planning Operation Issue گزشتہ ماہ کی 20تاریخ کو تقریبا 34خواتین کا خاندانی منصوبہ بندی کا آپریشن ابراہیم پٹنم میں کیا گیا تھا تاہم 36گھنٹوں کے بعد چار خواتین کی موت ہوگئی تھی اور دیگر کی صحت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کو علاج کے لئے نمس کے ساتھ ساتھ دوسرے اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ Family Planning Operation Affected Women

نمس میں 12 خواتین زیر علاج ہیں۔ ان تمام سے گورنر نے آج ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں ان سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈاکٹرس سے ان خواتین کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کا بہتر علاج کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مریضوں میں پھل بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے نمس میں ان خواتین کے علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لیے مالی امداد کا حکومت نوٹ لے اور انہیں مدد کی فراہمی کو یقینی بنائے، ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ Governor Telangana Tamilisai Soundarajan in NIMS

انہوں نے ڈاکٹرس کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپریشن کرنے کا ہدف بنا کر مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ نہ کریں۔ خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے لئے زیادہ سے زیادہ خواتین آگے آنا چاہتی ہیں لیکن اس طرح کے واقعات سے ان کے حوصلے ٹوٹ جائیں گے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن سرکاری اسپتالوں میں آسانی سے ہونے چاہئیں۔ گورنر نے خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے بعد چار خواتین کی موت پر گہرے دکھ کابھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ جاری ہے اور حقائق، رپورٹ ملنے کے بعد سامنے آئیں گے۔یہ جانچ، آزادانہ اور منصفانہ ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mini Maternity Center in Ganderbal ہسپتال کے عملہ کی لاپرواہی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

گورنر نے واضح کیا کہ وہ ابراہیم پٹنم کے اسپتال بھی جائیں گی جہاں پر یہ آپریشن انجام دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے وہ حکومت کو مکتوب روانہ کریں گی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خواتین کے ساتھ اخلاقی تعاون کے لئے ہی انہوں نے نمس میں زیرعلاج ان خواتین کی عیادت کی ہے۔یہ خواتین ان کے نمس میں بہتر علاج پر کافی خوش ہیں۔ان میں سے بعض مالی تعاون کی خواہش کررہی ہیں۔وہ اس بات کی خواہش ریاستی حکومت سے کریں گی اور جب کچھ ان کے حدود میں ہیں وہ ان متاثرین کیلئے کریں گی۔

ان خواتین کے ارکان خاندان کافی پریشان ہیں۔نہ صرف گورنر بلکہ ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے ان کو اس واقعہ پر فکر ہے۔خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے دوران ایسے واقعات سے خواتین کی حوصلہ شکنی ہوگی کیونکہ یہ قومی پروگرام ہے۔اس تعلق سے احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں بہتر انفراسٹرکچر کی اپیل کرتی ہیں تاکہ ہر مریض کا بہتر علاج کیاجاسکے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.