عالمی یوم صحت کے موقع پر گاندھی میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے صحت کے شعبے کے لیے مناسب بجٹ مختص کرنے کو یقینی بنایا ہے۔ Harish rao on Health Workers
انھوں نے کہا "پی ایچ سیز، ایریا ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور ٹریٹری ہسپتالوں میں انچارج ڈاکٹروں کے پاس کافی فنڈز موجود ہیں۔ ہم نے انچارج ڈاکٹروں کو آزادانہ فیصلے کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ فوری طور پر مقامی طور پر سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز خرچ کر سکیں۔ یہ عملے کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کا وقت ہے،‘‘