حیدرآباد: پتلون کی جیب میں چھپا کر لائے گئے سونے کو شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔ اس سونے کی مالیت 81.6 لاکھ روپئے ہے۔ یہ مسافر چینئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ یہ مسافر اس طیارہ میں سفر کررہا تھا جو قبل ازیں ابوظہبی سے چینئی پہنچا تھا۔ بیت الخلا کے واش بیسن میں چھپا کر اس سونے کو رکھاگیا تھا اور اس مسافر نے سونے کو وہاں سے نکالتے ہوئے حیدرآباد لایا تھا تاکہ کسٹم ڈیوٹی سے بچاجاسکے۔ مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کسٹم کے عہدیدار کسٹم کی ڈیوٹی اداکئے بغیر سونے کی اسمگلنگ کو روکنے کے موثر اقدامات کررہے ہیں۔
حالیہ دنوں کے دوران اس چوکسی کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر سونا جنوبی ہند کے اس بڑے ایرپورٹ پر ضبط کیاگیا اور کئی مسافرین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ یہ سونا کس کی ایما پر تلنگانہ کے دارالحکومت منتقل کیاجارہا تھا۔ واضح رہے اس سے قبل جون کے ماہ میں دبئی سے حیدرآباد پہنچے دو مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران سونے کا پتہ چلا جو پیسٹ کی شکل میں کیپسول میں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم عہدیداروں کی چوکسی کے سبب اس کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت تقریبا ایک کروڑ5لاکھ روپئے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Gold Seized at Hyderabad Airport شمس آباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپئے مالیت کا سونا ضبط
یو این آئی