حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بڑے پیمانہ پر سونا ضبط کیاگیا۔ Gold Seized at Shamshabad Airport دبئی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچے تین مسافرین کے سامان کی تلاشی کے دوران یہ سات کلو سونا کسٹم کے عہدیداروں نے برآمد کیا۔یہ سونا، بسکٹس کی شکل میں لایاگیا تھا جس کی مالیت 3.50کروڑروپئے ہے۔ان مسافرین کو حراست میں لیتے ہوئے ا ن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایماپر یہ زرد دھات حیدرآباد منتقل کی جارہی تھی اور اس کو یہاں پر کس کے حوالے کیاجانے والا تھا۔ Gold Seized at Hyderabad Airport
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی ہند کے اس اہم ایرپورٹ پر 68لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیاگیا تھا۔حالیہ دنوں کے دوران سونے کی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے کےلیےکسٹم عہدیداروں نے کافی چوکسی اختیار کی ہے۔