تلنگانہ کے حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مقعد میں چھپاکر لائے گئے سوننے کو کسٹم عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔ اس سونے کو انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6E187 کے ذریعہ امپھال سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ Gold seized at Hyderabad airport
چوکس کسٹم کے عہدیداروں نے امپھال کے اس مسافر کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا معاملہ درج کرلیا۔ یہ سونا جس کی مالیت 50.70 لاکھ روپے ہے،
سونے کو پیسٹ کی شکل میں مسافر نے مقعد میں چھپا کر رکھا تھا تاکہ کسٹم کے عہدیداروں سے بچ کر اس کی وہ کامیابی سے اسمگلنگ کرسکے تاہم تلاشی کے دوران اس سونے کا پتہ چلا جس کو بعد ازاں ضبط کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Congress MLA Angry on Party: جگاریڈی کو کانگریس نہ چھوڑنے کا مشورہ
اس مسافر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ یہ سونا کس کی ایماپر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران شمس آباد ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
یو این آئی