آندھراپردیش کے الوری سیتامارجو ضلع کے ممپو منڈل میں بخار سے ایک لڑکی مناسب علاج نہ ملنے سےفوت ہوگئی۔ Lack of Proper Treatment in Andhra Pradesh کے سندھیا (10) چنتھورو منڈل کے کویگورو گاؤں کی ہے اس کے والد ایسوبابو کے سابق سرپنچ ہیں۔ کل، سندھیا کو بھدراچلم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا کیونکہ وہ بخار اور الٹی میں مبتلا تھی۔ وہیں علاج کے دوران رات 12 بجے لڑکی کی موت ہوگئی۔Girl Suffering from Fever Died in AP
آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی، جو 7 جولائی کو سیلاب متاثرین سے ملنے آئے تھے، انہوں نے اس بچی کو اپنے قریب بٹھایا اور اس سے بہت دیر تک بات کی تھی۔ جس کے بعد یہ لڑکی علاقے میں کافی مشہور ہوگئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انضمام شدہ منڈلوں میں عارضی ڈاکٹروں کی وجہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے منڈلوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔