شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے پی کے ضلع نیلور کی چننا بازار پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس معاملہ کو اندرون چند گھنٹے حل کرتے ہوئے اس خاتون کو اس کے شوہر کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق 'اے ایس پیٹ کے وینکٹ رمنا اور پوانی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم پوانی کے والدین نے دونوں کی ذات میں فرق پر اس شادی سے انکار کردیا۔ یہ دونوں ایس اے پیٹ منتقل ہوگئے اور شادی کرلی۔'
وینکٹ رمنا اور اس کی بیوی تعلیمی اسناد حاصل کرنے کے لئے نیلور کے وی آر کالج پہنچے۔
اس بات کی اطلاع پر پوانی کے والدین نے وینکٹ رمنا پر حملہ کر دیا اور سبزی مارکٹ سے اپنی ہی بیٹی کا اغوا کرلیا۔
اس اغوا پر وینکٹ رمنا فوری طورپر پولیس سے رجوع ہوا اوراس بات کی شکایت کی۔
پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے پوانی کو اس کے رشتہ دارکے مکان سے رہا کروا لیا اور بعد ازاں اسے اس کے شوہر کے حوالے کردیا۔