ETV Bharat / state

GIO Hyderabad Protests Against Hijab Ban: حجاب پر پابندی کا معاملہ، حیدرآباد میں لڑکیوں کا احتجاجی مظاہرہ

کرناٹک ضلع اڈوپی کے بعد اب کندا پورا کے دو سرکاری اور ایک پرائویٹ کالج کے ذمہ داران نے باحجاب طالبات کے کالج میں داخلے پر پابندی عائد Hijab Banned in Colleges of Karnataka کر دی ہے جس کے خلاف حیدرآباد میں مسلم لڑکیوں نے مظاہرہ کیا۔ GIO Hyderabad Protests Against Hijab Ban

حجاب پر پابندی کا معاملہ، حیدرآباد میں لڑکیوں کا احتجاجی مظاہرہ
حجاب پر پابندی معاملہ، حیدرآباد میں لڑکیوں کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 9:11 PM IST

Updated : Feb 6, 2022, 10:27 PM IST

گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا Girls Islamic Organization of India کی جانب سے ٹولی چوکی قطب شاہی ٹوبیز روبرو انسانی چین بنائی گئی اور پر امن احتجاج کیا گیا۔GIO Hyderabad Protests Against Hijab Ban

حجاب پر پابندی کا معاملہ، حیدرآباد میں لڑکیوں کا احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حیدر آباد کی میڈیا کوآرڈینیٹر فائزہ بیگم نے کہا کہ حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنا ہمارا حق ہے، اس پر پابندی عائد نہ کریں اور جن طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے انھیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کورٹ اس معاملے میں فیصلہ کرے اور حجاب پہننے کی اجازت دے-

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi Supports Hijab-wearing Students: 'حجاب کی آڑ میں بیٹیوں کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے'

آفرین نے کہا کہ حجاب پہننا ہمارا جمہوری حق ہے اور جس طرح دوسرے مذہب کے لوگوں کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی ہے اسی طرح مسلمانوں کو اسلام پر چلنے کی اجازت ہے۔ جس طرح ہندو طلباء ماتھے پر تلک لگا کر تعلیمی اداروں میں آ سکتے ہیں تو اسی طرح مسلمان لڑکیاں حجاب پہن کر تعلیم حاصل کر سکتی ہیں- اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں طالبات اور خواتین نے حصہ لیا۔

Last Updated : Feb 6, 2022, 10:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.