ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات: کاروان میں مجلس کی انتخابی مہم

عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے انتخابات کے پیش نظر حلقہ کاروان میں مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ڈیویژنل سطح پر انتخابی مہم کا آغاز کیا گیا۔

GHMC Elections: Majlis Election Campaign in karwan
جی ایچ ایم سی انتخابات: کاروان میں مجلس کی انتخابی مہم
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 9:31 PM IST

جی ایچ ایم سی انتخابات کےلیے حلقہ اسمبلی کاروان کے ڈیویژنز میں مقامی رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے مجلس کے حق میں مہم چلائی۔ انہوں نے ٹولی چوکی میں ایک پارٹی آفس کا بھی افتتاح انجام دیا۔

جی ایچ ایم سی انتخابات: کاروان میں مجلس کی انتخابی مہم

اس موقع پر کوثر محی الدین نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس نے 5 سال تک عوام کے درمیان رہ کر کام کیا ہے۔ لاک ڈاون اور سیلاب متاثرین کی مالی مدد کی گئی، میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے۔

GHMC Elections: Majlis Election Campaign in karwan
جی ایچ ایم سی انتخابات: کاروان میں مجلس کی انتخابی مہم

انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات میں بی جے پی کےلیے مہم چلانے کےلیے گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں پارٹی رہنما حیدرآباد آرہے ہیں اس کے باوجود مجلس کو کامیابی حاصل ہوگی۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ٹی آر یس کی جانب سے پرانے شہر کے 12 ڈیویژنز پر کامیابی کا دعویٰ کیا جارہا ہے لیکن حیدرآباد کے عوام مجلس کے حق میں ووٹ دیکر پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں بی جے پی، کانگرس اور ٹی آر یس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ اس موقع پر حلقہ کاروان کے امیدوار سومی یادوں، نالہ نگر کے محمد نصیرالدین، ٹولی چوکی کی امیدوار ڈاکٹر عائشہ حمیرا اور گولکنڈہ کی امیدوار ثمینہ یاسمین موجود تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.