ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے نتائج لائیو - ای ٹی وی بھارت اردو

image
image
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 7:59 AM IST

Updated : Dec 4, 2020, 2:09 PM IST

14:05 December 04

جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس و ایم آئی ایم آگے

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 میں ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ بی جے پی یہاں پست ہوتی نظر آرہی ہے۔

مجلس نے اب تک پانچ سیٹوں پر جیت درج کرائی ہے اور ٹی آر ایس نے سات سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔ 

13:45 December 04

بی جے پی نے اب تک ایک سیٹ پر اپنی جیت درج کرائی

 جی ایچ ایم سی انتخابات میں اب تک مجلس کو 3، ٹی آر ایس کو 5 اور کانگریس کو ایک ڈیویژنز میں کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔

13:39 December 04

ووٹوں کی گنتی کے پہلے راؤنڈ میں ٹی آر ایس آگے

متعدد ڈوزیژن میں ووٹوں کی گنتی کے پہلے راؤنڈ میں اب ٹی آر ایس آگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی مسلسل پیچھے ہوتے جارہی ہے۔

سنہ 2016 کے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی نے صرف چار سیٹوں پر جیت درج کرائی تھی جبکہ ابھی تقریباً 30 سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ 

13:08 December 04

کانگریس کے ایک امیدوار نے اپنی جیت درج کرائی

کانگریس کا انتخابی نشان
کانگریس کا انتخابی نشان

یوسف گوڑہ سے ٹی آر ایس امیدوار راج کمار پٹیل کامیاب

بورا بنڈہ سے ٹی آر ایس امیدوار کامیاب

دبیر پورہ سے مجلس امیدوار کامیاب

اے ایس نگر سےکانگریس کے ایک امیدوار نے اپنی جیت درج کرائی

12:31 December 04

ٹی آر ایس کے دو امیدواروں کی جیت

ٹی آر ایس
ٹی آر ایس

ٹی آر ایس کی خاتون امیدوار پی سریشا نے بھاری اکثریت سے بالاجی نگر ڈویژن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اور دوسرے امیدوار نے متو گوڑا ڈویژن سے اپنی جیت درج کرائی ہے۔ واضح رہے کہ جی ایچ ایم سی کی تمام 150 سیٹوں پر ٹی آر ایس نے امیدوار اتارے ہیں جبکہ بی جے پی نے بھی تمام سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا ہے۔

12:06 December 04

مہدی پٹنم سے ایم آئی ایم نے اپنی پہلی جیت درج کرائی

ایم آئی ایم
ایم آئی ایم

حیدرآباد کے مہدی پٹنم سے مجلس نے اپنی جیت کا کھاتہ کھول دیا ہے، 11،818 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ایم آئی ایم کے امیدوار ماجد حسین نے یہاں اپنی شاندار جیت درج کرائی ہے۔

11:59 December 04

عام ووٹوں کی گنتی کا آغاز

عام ووٹوں کی گنتی کا آغاز
عام ووٹوں کی گنتی کا آغاز

ووٹوں کی گنتی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوچکا ہے اور اب عام ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کا دوسرا دور تین بجے سے قبل ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

11:25 December 04

پوسٹل بیلٹ کاونٹنگ میں مجلس 18 ڈیویژنز پر آگے

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی

ابتدائی رجحانات کے مطابق مجلس کا موقف کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ مجلس صرف 8 ڈویژنز میں آگے چل رہی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین نے 51 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے جبکہ قبل ازیں حیدرآباد بلدیہ میں اس کے 45 کونسلرز تھے۔

10:55 December 04

پوسٹل بیلیٹ ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ مکمل

پوسٹل بیلیٹ ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ مکمل گیا ہے، پوسٹل بیلیٹ میں بی جے پی کو خاصی سبقت دیکھی گئی جبکہ پر آگے ٹی آر ایس دوسرے نمبر پر ہے اور ایم آئی ایم تیسرے نمبر پر ہے۔

10:53 December 04

وزیراعلی کے سی آر بی جے پی سے خوفزدہ ہیں: بی جے پی رکن پارلیمان

جے پی کے رکن پارلیمان ڈی اروند

تلنگانہ سے نی جے پی کے رکن پارلیمان ڈی اروند نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے سی آر، بی جے پی سے خوفزدہ ہے اور یہی خوف بی جے پی کی اصل فتح ہے۔

انھوں نے کہا ہے اب ریاست کے لوگوں کا بی جے پی اور وزیراعظم مودی پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے اور اسی اعتماد کو روکنے کے لیے کے سی آر نے مقررہ وقت سے پہلے ہی جی ایچ ایم سی انتخابات کروائے۔

10:31 December 04

بی جے پی 82 سیٹوں پر آگے

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے لیے بی جے پی نے پوری طاقت لگادی تھی، انتخانی تشہیر کے لیے پارٹی کے عام کارکن سے لے کر پارٹی کے قومی جے پی نڈا نے بھی یہاں پارٹی کارکنان سے خطاب کیا تھا۔

فی الحال بی جے پی یہاں 82 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ ٹی آر ایس 31 سیٹوں پر آگے ہے۔

اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم نے 51 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے جس میں سے صرف آٹھ سیٹوں پر ہی ایم آئی ایم کے امیدوار آگے چل رہے ہیں جبکہ کانگریس صرف چار سیٹوں پر آگے ہے۔

09:43 December 04

بی جے پی سب سے زیادہ سیٹوں پر آگے

بی جے پی سب سے زیادہ سیٹوں پر آگے

اب تک رجحانات کے مطابق جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس 21 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ ایم آئی ایم آٹھ سیٹوں پر آگے ہے۔

حالانکہ بی جے پی اب تک سب سے زیادہ سیٹیں یعنی کے 51 سیٹوں پر آگے ہے اس کے برعکس کانگریس صرف تین سیٹوں پر آگے ہے۔

جی ایچ ایم سی کے کل 150 سیٹوں میں سے 83 سیٹوں کے رجحانات آئے ہیں۔

09:26 December 04

ٹی آر ایس 100 سے زائد سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی: کے کویتا

ٹی آر ایس رہنما کے۔کویتا

تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر کی بیٹی اور ٹی آر ایس رہنما کے۔کویتا نے دعوی کیا ہے ان کی پارٹی جی ایچ ایم سی انتخابات میں 100 سے زیادہ سیٹوں پر فتح حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ تمام ایگزٹ پول بھی یہی دعوی کررہی ہے کیونکہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر کی قائدانہ نظریات کے سبب آج حیدرآباد ور تلنگانہ میں ترقی ہوئی ہے۔

08:46 December 04

سی سی ٹی وی کے ذریعے رکھی جارہی ہے نظر

سی سی ٹی وی کے ذریعے رکھی جارہی ہے نظر

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے ووٹوں کی گنتی کے لیے شہر میں 30 کاؤنٹنگ سینٹر بنائے گئے ہیں اور ہر کاؤنٹنگ سینٹر پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر رکھی جارہی ہے۔

ابھی تک کے رجحانات میں ٹی آر ایس 6 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی 17سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

08:05 December 04

  • ووٹنگ کی گنتی شروع:

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے نتائج کے لیے ووٹنگ کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

ووٹنگ کی گنتی کی لیے پورے شہر میں 30 مراکز میں عملہ کی تعیناتی بھی ہوگئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی تین مراحل میں ہوں گے۔ ہر مرحلہ میں 14 ہزار سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

07:22 December 04

شہر حیدرآباد کے 30 مختلف مقامات پر 150 کاؤنٹنگ سینٹر بنائے گئے ہیں اور ووٹوں کے گنتی والے مراکز پر سخت سیکیوریٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ووٹوں کے گنتی والے مراکز پر سخت سیکیوریٹی کے انتظامات

ووٹوں کی گنتی کرنے والے اہلکار اور افسران کاؤنٹنگ سینٹر پہنچ گئے ہیں، کاؤنٹنگ ہال میں کسی بھی شخص کو اپنے موبائیل فون ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ہوئے جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 کے لیے ووٹ بیلیٹ پیپر کے ذریعے ڈالے گئے تھے جس کی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ 

Last Updated : Dec 4, 2020, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.