گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کیں۔ امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ ریٹرننگ آفس پہنچے اور نامزدگی داخل کرنے کے بعد انتخابی مہم میں مصروف ہوگئے۔
مجلس اتحادالمسلمین نے 58 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں تاہم آج محمد غوث کی اہلیہ پروین بیگم نے گھانسی بازار سے مصطفیٰ علی مظفر نے شاہ علی بنڈہ سے پرچہ نامزدگی داخل کی، اسی طرح بی جے پی، ٹی آر ایس، کانگریس کے علاوہ آزاد امیدواروں نے آج آخری دن پرچہ نامزدگی داخل کی۔