تلنگانہ میں اسپیشل آپریشن ٹیم، مادھا پور زون اور پولیس نے فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے بین ریاستی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ Fake Education Certificate Gang Busted اس سلسلے میں، اسپیشل آپریشن ٹیم اور کے پی ایچ بی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے ذریعے یہاں کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ کالونی سے گینگ کے سرغنہ کوٹا کشور سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگر فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ گریجویشن (ڈگری)، پوسٹ گریجویشن (پی جی)، بی ٹیک، ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے جعلی سرٹیفکیٹس تیار کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ Fake Education Certificate Gang Busted
پولیس نے بتایا کہ اس گینگ نے 13 ریاستوں میں 18 یونیورسٹیوں، ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے جعلی سرٹیفکیٹ تیار کیے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹ، سفارشی خط، جعلی مہریں، لوگو، اے ٹی ایم کارڈ، آدھار اور موبائل فون ضبط کیے ہیں۔ ملزمان اب تک تقریباً 100 افراد کو جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ فراہم کر چکے ہیں اور اس کے عوض 1,50,000 روپے سے 2,50,000 روپے تک کی رقم وصول کر چکے ہیں۔
یو این آئی