ETV Bharat / state

کورونا وبا: حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ - تلنگانہ

کوویڈ وبا کے پیش نظر گذشتہ 40 سال میں پہلی بار حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Ganesh festivities in Hyderabad from Aug 22; No immersion procession
کورونا وبا: حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس نہ نکالنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 7:59 PM IST

ہر سال گنیش کا جلوس حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر نکالا جاتا ہے لیکن اس سال کورونا وبا کی وجہ سے جلوس کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تلنگانہ ریاست میں گنیش تہوار بڑے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے جبکہ حیدرآباد میں بالا پور سے جلوس نکالا جاتا ہے جو چندرائن گٹہ، علی آباد، چارمینار، افضل گنج، معظم جاہی مارکٹ، عابڈس اور لبرٹی چوراہے سے ہوتا ہوا ٹینک بینڈ پہنچتا ہے جہاں حسین ساگر میں مورتیوں کا وسرجن کیا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں پہلی بار 1980 میں گنیش جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس سال گنیش کا مرکزی جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ 22 اگست سے گنیش فیسٹیول کا آغاز ہوگا جو یکم ستمبر تک جاری رہے گا۔

سمیتی نے پنڈال منتظمین سے اپیل کی کہ وہ غریب کے تالابوں میں ہی مورتیوں کا وسرجن انجام دیں اور فیسٹیول کے دوران بھگتوں کی درمیان سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں، ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیں۔ سمیتی نے پنڈال منتظمین کو بڑی مورتی نہ بیٹھانے کا بھی مشورہ دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’تمام پنڈالوں منتظمین لازمی طور پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ سمیتی کے سکریٹری آر ششی دھر نے کہا کہ جلوس میں سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کےلیے صرف 4 تا 5 افراد ہی شامل رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.