ETV Bharat / state

گاندھی ہسپتال کو 24.08 لاکھ روپئے کا عطیہ

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 5:14 PM IST

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے صدرنشین و بورڈ آف ڈائرکٹرس/اسٹیورڈس حیدرآباد ریس کلب نے شہر حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال کو 24.08 لاکھ روپئے مالیت کے شخصی تحفظ کے آلات کا عطیہ دیا۔

گاندھی ہسپتال کو 24.08 لاکھ روپئے کا عطیہ
گاندھی ہسپتال کو 24.08 لاکھ روپئے کا عطیہ

وزیر صحت ای راجندر کے تعاون سے پی پی ای جن کا عطیہ دیا گیا میں کورسوٹ، عینک، دستانے، پیر میں پہنے جانے والے لیگنگس، ڈسپوزیبل بیگس اور این 95 ماسکس شامل ہیں۔ عطیہ دہندگان کے مطابق یہ آلات گاندھی ہسپتال کو دیئے گئے جس سے نگہداشت صحت کے پیشہ وروں کو مدد ملے گی۔ یہ پیشہ ور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈیڈھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو ہزار افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.