ETV Bharat / state

جی کشن ریڈی نے وزیر سیاحت کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی - مودی کابینہ میں ردوبدل

جی کشن ریڈی نے آج وزیر سیاحت وثقافت کے طور پر اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

جی کشن ریڈی نے وزیر سیاحت کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 1:01 PM IST

گزشتہ روز مودی کابینہ میں ہوئے رد وبدل میں جی کشن ریڈی کا درجہ بڑھایا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ مودی کابینہ میں مملکتی وزیر داخلہ بنائے جانے کے تقریباً 25 ماہ اور 7 دنوں کے بعد گزشتہ روز ہوئی کابینی توسیع میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جی کشن ریڈی کے عہدہ کو بڑھایا گیا۔

آج قومی دارالحکومت دہلی کے ٹرانسپورٹ بھون میں ارکان خاندان کی موجودگی میں ان کے نئی ذمہ داری سنبھالنے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں مرکزی مملکتی وزیر سیاحت اجئے بھٹ، مرکزی مملکتی وزیر ثقافت شری پدنائک، میناکشی لیکھی اور لیڈران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی کابینہ میں توسیع، کئی نئے چہرے شامل کئے گئے

واضح رہے کہ جی کشن ریڈی پارلیمنٹ میں حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ مودی کابینہ میں ریاست سے تعلق رکھنے والے کسی وزیر کو مکمل قلمدان دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.