ETV Bharat / state

جون کی پوری تنخواہ اور وظیفہ دینے کا تیقن - تنخواہ میں کٹوی کا مسئلہ

تلنگانہ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو ماہ جون کی پوری تنخواہ اور وظیفہ دینے کا وزیر خزانہ ہریش راو نے تیقن دیا۔

جون کی پوری تنخواہ اور وظیفہ دینے کا تیقن

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 4:32 PM IST

تلنگانہ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یاب افراد کی تنظیم ایک وفد نے وزیر خزانہ ہریش راو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اس وفد کے ارکان نے وزیر موصوف سے ماہ جون سے پوری تنخواہ اور وظیفہ دینے کے علاوہ پچھلے تین ماہ کے بقایہ جات ادا کرنے کی اپیل کی۔

وزیرفینانس ہریش راو نے وفد کو تیقن دیا کہ جون مہینے کی پوری تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مکمل وظیفہ دیا جائے گا۔

تاہم انھوں نے بقایہ جات کی رقم کو قسطوں میں دینے پر غور کرنے کی بات کہی۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے بقایہ جات کو جی پی ایف میں جمع کرنے کے بجائے نقد دینے کی اپیل کی۔

وزیر خزانہ سے ملاقات کرنے والے ارکان میں سی ایچ سمپت کمار سوامی، جی سدانند گوڑ، کے جنگیا، چاوی روی، وینکٹ ریڈی، بی راما کرشنا، ایس وٹھل اور پرشوتم شامل تھے۔

واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے ایک آرڈینیس جاری کرتے ہوئے اگلے تین ماہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور وظیفوں میں کٹوتی کا فیصہ کیا، جس کے بعد اس آرڈینیس کو ہائی کورٹ میں چلینج کیا گیا، عدالت نے اس ضمن میں حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.