ETV Bharat / state

حیدرآباد: فرانسیسی خاتون کا قتل، گود لی ہوئی بیٹی ہی نکلی قاتل

حیدرآباد میں رہنے والی 68 سالہ فرانسیسی خاتون کو اس کی گود لی ہوئی بیٹی نے ہی اپنے معشوق کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔

فرانسیسی خاتون کا قتل
فرانسیسی خاتون کا قتل
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 3:30 PM IST

Updated : Sep 12, 2021, 3:51 PM IST

دو روز قبل لاپتہ ہونے والی فرانسیسی خاتون میری کرسٹین حیدرآباد کے مضافاتی علاقے حمایت ساگر کے قریب مردہ پائی گئی اور تفتیش میں پتہ چلا کہ میری کو اسی کی گود لی ہوئی بیٹی نے قتل کردیا۔

سنیچر کی صبح میری کی لاش برآمد ہوئی اور شام تک سائبر آباد پولیس نے بتایا کہ انہوں نے تین ملزمین کی گرفتار کرکے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ' فرانسیسی خاتون کے قتل کے بعد اس کی گود لی ہوئی 24 سالہ بیٹی روما، اس کے معشوق وکرم سریرامولا اور اس کے دوست 24 سالہ راہُل گوتم کو اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

شمش آباد زون، سائبر آباد کے ڈپٹی کمشنر این پرکاش ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملزم نے کرسٹین کو اس کی جائیداد کے لیے قتل کیا۔ 9 ستمبر کی رات راجیندر نگر پولیس اسٹیشن کو کرسٹین کے داماد پرشانت کی جانب سے شکایت ملی کہ وہ(میری کرسٹن) صبح سے لاپتہ ہے جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔

چونکہ گھر والوں کو روما پر شک تھا اس لیے پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد روما نے جرم کا اعتراف کیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وکرم اور راہل نے 8 ستمبر کو گندی پیٹ منڈل میں درگاہ خلیج خان میں واقع اس کی رہائش گاہ پر رسی سے کرسٹین کا گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔

کرسٹین نے تقریباً 30 سال پہلے بھارت میں سکونت اختیار کی تھی اور غریبوں اور یتیموں کی خدمت کے لیے ٹولی چوکی اور درگاہ خلیج خان میں ماریکا ہائی اسکول قائم کیا تھا۔ کرسٹن کی دو بیٹیاں ہیں۔

میری کرسٹن نے روما اور پرینکا نام کی دو لڑکیوں کو گود لیا تھا اور انہی کے ساتھ ٹولی چوکی میں رہائش پذیر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق میری کرسٹن نے روما کی شادی کے لیے ایک عیسائی ویب سائٹ پر پروفائل بنایا تھا لیکن روما وکرم سے عشق کرتی تھی جس سے کرسٹن کو اعتراض تھا اسی لیے روما نے اپنے معشوق کے ساتھ مل کر میری کرسٹن کا قتل کردیا۔

Last Updated : Sep 12, 2021, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.