ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات: بی جے پی کی جانب سے وعدوں کی بارش

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کےلیے بی جے پی نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔ بی جے پی نے انتخابی منشور میں مرکزی حکومت کی جانب سے فری کورونا ویکسین کا وعدہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 6:43 PM IST

FREE WATER AND POWER.. BJP releases manifesto for Hyderabad civic polls
جی ایچ ایم سی انتخابات: بی جے پی کی جانب سے وعدوں کی بارش

جی ایچ ایم سی انتخابات کےلیے یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ آج بی جے پی نے ووٹرز کو لبھانے کےلیے اپنا مینوفیسٹو جاری کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک قریب میں منشور کی اجرائی انجام دی۔

بی جے پی کے منشور میں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ایل آر ایس اسکیم کو منسوخ کرنےکا وعدہ کیا گیا جس کے ذریعہ حیدرآباد کے عوام کو 15 ہزار کروڑ روپئے کے بوجھ سے چھٹکارا دلانے کا دعویٰ کیا گیا۔

بی جے پی نے حیدرآباد کے ہر سیلاب متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپئے دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ جن خاندانوں کو پہلے ہی 10 ہزار روپئے وصول ہوئے ہیں انہیں مزید 15 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔

گریٹر حیدرآباد انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کےلیے بی جے پی نے خاتون ووٹرز کو لبھانے کی کوشش کی ہے۔ منشور میں کہا گیا کہ اگر بی جے پی، کا میئر منتخب ہوتا ہے تو حیدرآباد میٹرو ریل اور سٹی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت ہوگی۔ غریب خاندانوں کے تمام بچوں کو مفت ٹیب بھی دیا جائے گا اور انہیں تیزرفتار وائی فائی فراہم کیا جائے گا تاکہ آن لائین کلاسس کےلیے سہولت حاصل ہوسکے۔

بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ تمام شیڈول کاسٹ کالونیوں اور سلم علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔ 125 مربع گز سے کم والے پلاٹ میں مکان تعمیر کےلیے مفت اجازت ہوگی، تمام مکانات کو نل کنکشن دیا جائے گا اور تمام کو پینے کا پانی مفت سربراہ کیا جائے گا۔

عام اور غریب ووٹرس کو راغب کرنے کےلیے بی جے پی نے 100 یونٹ تک مفت برقی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ وہیں ٹی آر ایس کی جانب سے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے وعدہ کو بی جے پی نے بھی دہرایا ہے اور شہر میں 10 ہزار کروڑ روپئے کے خصوصی بجٹ سے نالوں کو جدید بنانے کا بھی منشور میں وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے پرانے شہر کو خصوصی پیکیج دینے کا بھی وعدہ کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فڈنوس نے کہا کہ اگر بی جے پی، جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو سقوط حیدرآباد کو یوم آزادی کے طرز پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست 1947 سارا ملک آزاد ہوا تھا تاہم اس کے بعد 17 ستمبر 1948 کو ریاست حیدرآباد کو ملک میں شامل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی، بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو کے علاوہ دیگر اہم رہنما موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.