صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک این جی او اور ایٹو موٹرس نے مشترکہ طور پر حیدرآباد کےلیے 100 الکٹرک آٹو فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 خواہشمندوں کو مفت آٹو فراہم کیے جائیں گے جن میں سے 50فیصد خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے بتایاکہ اس کےلیے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ اگر کسی کے پاس ڈرائیونگ لائنس نہیں ہے تو وہ دارالسلام میں ملے پلی کے کارپوریٹر ظفر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر اپنا نام درج کرانے کی بھی خواہش کی۔ Free Electric Auto
انہوں نے بتایا کہ آٹو ڈرائیو کور ماہانہ 15 ہزار روپئے تنخواہ دی جائے گی اور تین سال بعد انہیں آٹو مفت دیا جائے گا۔ ان آٹوز کو چارج کرنے کےلیے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں چارجنگ پوائنٹس بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا لوگوں کو مشورہ دیا۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کےلیے فون نمبر 9849040620 پر کارپوریٹر ظفر سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
الیکٹرک گاڑیاں (EV) جو آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے کئی میٹروپولیٹن شہروں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہی ہیں، حیدرآباد میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ایک بڑی مدد کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ اس منفرد اسکیم کے ذریعے خواتین ہر ماہ 15,000 روپے تک کما سکتی ہیں۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد غریب خواتین کو ای وی تھری وہیلر اور مطلوبہ چارجنگ انفراسٹرکچر فراہم کرکے خود کفیل بننے میں مدد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ETO اپنے الیکٹرک تھری وہیلر میں جدید ترین لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال کرتا ہے جو ایک ہی چارج میں 120 کلومیٹر تک کی رینج دیتی ہے۔ ABS پینلز اور ایلومینیم چیسس کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ، گاڑیاں انتہائی مضبوط اور پائیدار ہیں۔