حیدرآباد: 20 مئی کو عالمی سطح پر انٹرنیشنل میوزیم ڈے منایا جاتا ہے، اسی نسبت سے ملک بھر کے میوزیمس میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ چنانچہ حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں پاور آف میوزیم تھیم کے ساتھ 16 مئی تا 20 مئی تک میوزیم ویک منایا جائے گا۔ سالار جنگ میوزیم میں اس ہفتہ داخلہ فیس پچاس روپے کے بجائے صبح دس تا رات نو بجے مفت داخلہ دیا جائے گا۔ ڈائرکٹر سالار جنگ میوزیم ناگیندر نے بتایا کہ 16 تا 20 مئی ایک ہفتہ تک سالار جنگ میوزیم میں مفت داخلہ رہے گا۔ ناگیندر نے بتایا کہ 18 مئی کو یوم بین الاقوامی میوزیم کے پیش نظر سالار جنگ میوزیم میں ہفتہ بھر تقاریب منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 16 تا 20 مئی سالار جنگ میوزیم میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اور عوام کو مفت داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ ہر دن صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک سالار جنگ میوزیم کے دروازے کھلے رہیں گے۔ Free Entry Of Salar Jung Museum
واضح رہے کہ سالار جنگ میوزیم میں کسی بھی موقع پر مفت داخلہ اور ٹائمنگ 10 تا شام 5 بجے تک ہی محدود رہتی ہے، تاہم انٹر نیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر سالار جنگ میوزیم میں مفت داخلہ اور پنٹنگ، کلچرل پروگرامس ورکشاپ اگزیبیشن، ڈرائنگ مقابلہ و دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سالار جنگ میوزیم میں اسکول کے بچوں کو فنون کی تربیت، دستکاری، ڈرائنگ وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ حیدرآباد آرٹ سوسائٹی کے 75 فنکاروں کی خصوصی آرٹ نمائش، بھاگیہ نگر فوٹو آرٹ کلب کے تعاون سے میوزیم آبجیکٹ کا فوٹوگرافی مقابلہ ہوگا۔ جیتنے والوں کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے لوک فنکاروں کے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
سالار جنگ میوزیم بورڈ ممبر نواب اکرام علی نے بتایا کہ ہمارے پاس موجود سامان بہت ہی عمدہ ہے۔ ان میں سے بہترین اشیا کو منتخب کرتے ہوئے انہیں عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سالار جنگ میوزیم آج بین الاقوامی درجہ رکھتا ہے۔ سالار جنگ میوزیم میں یوروپین سامان بھی بہت ہیں۔ قریب پچاس ہزار نادر نایاب چیزیں یہاں موجود ہیں۔ سالار جنگ میوزیم میں بہت ساری اہم ونادر اشیاء ہیں جن کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں تاریخی مقامات پر صحت و صفائی