حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ریاست میں مختلف سرکاری محکموں میں تقریباً 80 ہزار اسامیاں پُر کی جارہی ہیں۔ ان اسامیوں میں گروپ وَن، ٹو، تھری، فور کے علاوہ انجینیئرنگ اور محکمۂ پولیس میں بھی ہزاروں اسامیاں شامل ہیں۔ اس تعلق سے ایم ایس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تلنگانہ کے طلباءکے لیے محکمۂ اقلیتی بہبود کے اشتراک سے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Vacancies in various government departments of Telangana
اس ضمن میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد انور احمد نے اپنے ادارے کی جانب سے اقلیتی طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کے پروگرام کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کی۔ انور احمد نےکہا کہ 'سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی بڑھانے کا یہ ایک سنہرا موقع ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتوں کے اعلان پر انور احمد نے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا اور اقلیتی طلباء سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں اس کا فائدہ اٹھائیں۔ Free coaching for minority students in Telangana
مفت کوچنگ کا حیدرآباد کے مہدی پٹنم اور ملک پیٹ میں ماہر اساتذہ کی خدمات کے ساتھ انتظام کیا گیا ہے۔ طلباء اور طالبات کے لیےعلیحدہ کوچنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بھی 25 مراکز پر مفت آن لائن کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں اہتمام کردہ آف لا ئن کلاسس میں داخلہ کے لیے 29 مئی 2022 کو اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا جب کہ آن لائن کلاسز کے لیے رجسٹریشن لازم ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: GHMC Launches Five Rupees Food Scheme: حیدرآباد میں پانچ روپے میں کھانا اسکیم کا آغاز
مفت کوچنگ کے لیے طلباء ایم ایس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن ٹی ایس پی ایس سی کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 مئی 2022 مقرر ہے۔