حیدرآباد: پیر کو تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں مسافروں کی ریکارڈ تعداد میں سفر کیا۔ آر ٹی سی ای ڈی (آپریشنز) منی شیکھر نے وضاحت کی کہ خواتین کے لئے مفت بس سروس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے بسوں میں سفر کیا۔ پیر کو اس تعداد میں مزید 9 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ اتوار کے دن 41 لاکھ خواتین نے مفت بس سروس کا فائدہ اٹھایا اور مختلف مقامات کا سفر کیا۔ خواتین کے لیے پوری ریاست میں مفت بس سفر دستیاب ہورہی ہے۔
تلنگانہ آر ٹی سی کے مطابق کانگریس حکومت کی جانب سے 9 دسمبر سے مفت بس اسکیم کے آغاز سے اب تک خواتین نے ریکارڈ تعداد میں بسوں میں سفر کیا۔ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے اس ہجوم کا اندازہ لگاتے ہوئے آر ٹی سی کے عہدیداروں نے باقاعدہ اور اضافی بسز کا بندوبست کیا جبکہ ڈرائیور اور کنڈکٹر ہفتہ کی چھٹی لئے بغیر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ آر ٹی سی ذرائع نے بتایا کہ بسوں میں سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی تعداد درج کی گئی ہے۔
-
#WATCH | Hyderabad: On free RTC bus travel for women in Telangana, Telangana Transport Minister says, " It is the 1st guarantee from the 6 guarantees, it was implemented yesterday, on the occasion of Sonia Gandhi's birthday...we will review this after 15 days and will sort out if… pic.twitter.com/Tf8CoomPvP
— ANI (@ANI) December 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Hyderabad: On free RTC bus travel for women in Telangana, Telangana Transport Minister says, " It is the 1st guarantee from the 6 guarantees, it was implemented yesterday, on the occasion of Sonia Gandhi's birthday...we will review this after 15 days and will sort out if… pic.twitter.com/Tf8CoomPvP
— ANI (@ANI) December 10, 2023#WATCH | Hyderabad: On free RTC bus travel for women in Telangana, Telangana Transport Minister says, " It is the 1st guarantee from the 6 guarantees, it was implemented yesterday, on the occasion of Sonia Gandhi's birthday...we will review this after 15 days and will sort out if… pic.twitter.com/Tf8CoomPvP
— ANI (@ANI) December 10, 2023
مزید پڑھیں: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے وزراء کے ساتھ حلف لے لیا
واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی نے انتخابات کے دوران چھ گارنٹیز کا وعدہ کیا تھا جن میں خواتین کے لئے پوری ریاست میں مفت بس کا سفر بھی شامل ہے۔ وہیں دوسری جانب خواتین کے لئے مفت بس سروس پر ریاست میں آٹو ڈرائیورز نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کا روزگار متاثر ہورہا ہے اور آٹو ڈرائیورز کی مختلف تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔