کیندرپارہ: آندھرا پردیش کے ٹیلا گنڈلاپلی گاؤں کے قریب جمعہ کو چتور-تروپتی ہائی وے پر سڑک حادثے میں اوڈیشہ کے کیندرپارہ ضلع کے ایک جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھونیشور کے کے آئی ایم ایس اسپتال سے اڈیشہ کے کیندرپارا واپس آرہی ایک ایمبولینس ہائی وے پر پھنسے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ جس میں ایک جوڑے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے جوڑے کے دو بچوں سمیت زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accident سڑک حادثہ میں پندرہ افراد زخمی
مرنے والوں میں رشمیتا ساہو، اس کے شوہر امیش چندر ساہو اور اس کے دو چچا شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اومیش، جسے برین ہیمرج ہوا تھا بھونیشور کے کے آئی ایم ایس اسپتال میں زیر علاج تھا لیکن جب اس کی طبیعت بگڑ گئی تو اسے بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے سے پہلے ایمبولینس میں موجود تمام اہل خانہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ اس واقعہ سے متعلق معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی