ETV Bharat / state

Former MP Bora Narsaiah Goud Resigned from TRS: ٹی آرایس کے سابق ایم پی بورا نرسیا گوڑ مستعفی

انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے وزیراعلی و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو کومکتوب روانہ کیاجس میں انہوں نے تلنگانہ تحریک اور 2009 سے پارٹی میں ان کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ Former MP Bora Narsaiah Goud Resigned from TRS

ٹی آرایس کے سابق ایم پی بورا نرسیا گوڑ مستعفی

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 2:42 PM IST

تلنگانہ میں منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب سے قبل حکمران جماعت ٹی آرایس کو آج اس وقت شدید دھکہ لگا جب اس پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمان بورا نرسیا گوڑ نے ٹی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے وزیراعلی و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو کومکتوب روانہ کیاجس میں انہوں نے تلنگانہ تحریک اور 2009 سے پارٹی میں ان کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ Former MP Bora Narsaiah Goud Resigned from TRS

انہوں نے نشاندہی کی کہ 2019 میں ایم پی کے طور پر ہارنے کے بعد انہیں کافی توہین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں وزیراعلی سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا حالانکہ وزیراعلی جانتے تھے کہ وہ پیروی کرنے والے شخص نہیں ہیں۔ نرسیا گوڑ نے تین صفحات پر مشتمل اس مکتوب میں ان کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کا تفصیلی ذکر کیا۔2014میں بورا نرسیا گوڑ نے ٹی آر ایس پارٹی سے بھونگیر ایم پی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ Bora Narsaiah on TRS Leaders

انہوں نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بھونگیر سے دوبارہ انتخاب لڑا اور ہار گئے۔ان کا الزام ہے کہ ایک خفیہ مہم چلاتے ہوئے پارٹی کے چند لیڈروں نے انھیں شکست دلائی۔ بورا نرسیا گوڑ نے بھی اسی معاملے پر پارٹی قیادت سے شکایت کی تھی۔ اسی دوران نرسیا گوڑ کے قریبی افراد نے بتایا کہ وہ بہت جلد بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ Telangana Latest News

یہ بھی پڑھیں: Distribution of liquor bottles and chicken ٹی آر ایس رہنما نے چکن اور شراب تقسیم کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.