حیدرآباد: پولیس نے سابق آئی اے ایس و کنوینر سوشیل ڈیموکریٹک فورم (ایس ڈی ایف) اے مرلی اور فورم کے معاون کنوینر ڈاکٹر پرتھوی راج کو منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی ایف کی جانب سے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کردہ پیام کے مطابق یہ دونوں ہنمکنڈہ کے امبیڈکر کالونی میں ایک جھونپڑی میں سو رہے تھے کہ پولیس نے ان کو حراست میں لے کر صوبیداری پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
ایس ڈی ایف نے کہا کہ یہ دونوں امبیڈکر کالونی میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم مکانات عوام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی عوام کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ایس ڈی ایف نے ان گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پہلے 540 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کی گئی تاہم حکومت نے غریبوں کے لیے یہ مکانات الاٹ نہیں کیے جو مکانات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ مرلی اور ان کے ساتھیوں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھوپال پلی ٹاؤن میں پیر کو احتجاج کیا تھا اور غریبوں کے لیے یہ مکانات الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Taraka Rama Rao Visit to Hanmakonda تارک راما راو کے ہنمکنڈہ دورہ کے پیش نظر اپوزیشن لیڈران گرفتار
یو این آئی