ETV Bharat / state

رائتو بندھو، کے لیے حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا

author img

By

Published : May 24, 2020, 9:51 PM IST

تلنگانہ کےوزیرپنچایت ایرابیلی دیاکرراو نے کہا کہ وزیراعلی کےچندرشیھکر راو کا مقصدحکومت کی طرف سے مقرر کردہ فصلوں کی کاشت کرنا اور تمام کسانوںکی مدد کرنا ہے۔

رائتو بندھو، کے لیے حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا
رائتو بندھو، کے لیے حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا

تلنگانہ کےوزیرپنچایت ایرابیلی دیاکرراو نے کہا کہ وزیراعلی کےچندرشیھکر راو کا مقصدحکومت کی طرف سے مقرر کردہ فصلوں کی کاشت کرنا اور تمام کاشتکاروں کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے ضلع جنگاوں میں فصلوں کی باقاعدہ کاشت سے آگاہی سے متعلق ایک سیمینار میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

جنگاوں میں فصلوں کی کاشت سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ، پلہ راجیشور ریڈی اور ایم ایل ایز، موجود تھے۔ سیمینار میں کسانوں کو فصل کی منصوبہ بندی،مارکیٹنگ اور طلب کے بارے میں بھی تعلیم دی گئی۔

مذکورہ وزیر کا خیال ہے کہ کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ فصلوں کی ہی کاشت کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ سائنس دانوں کے تجویز کردہ طرز عمل کو اختیار کرتے ہوئے فصلوں کی کاشت کا حکومت نے منصوبہ تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی چاہتے ہیں کسان اور کاشت کار کو کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو۔

اس موقع پر مذکورہ وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور فصل اگانے والے کسانوں کو ہی رائتو بندھو اسکیم فراہم کی جائے گی۔ وزیر پنچایت نے کہا کہ کسانوں کی فلاح وبہبود میں ہی ریاست کی ترقی مضمر ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.